ہانگ کانگ میں ایشیائی مالیاتی فورم کا انعقاد

0

 دو روزہ “ایشیائی مالیاتی فورم” کا چودہ تاریخ کو  ہانگ کانگ میں آغا ز ہوا ۔موجودہ فورم کا موضوع ہے “پائیدار اور شراکتدارمستقبل کی تعمیر” .فورم میں شرکا  تازہ ترین عالمی اقتصادی صورتحال،جدت  اور مالیاتی ٹیکنالوجی کی دریافت ، پائیدار ترقی اور مشترکہ خوشحالی کے مقاصد سمیت مختلف امور پر تبادلہ خیال کریںگے.
ایشیا مالیاتی فورم کا ہر سال جنوری کے وسط میں انعقاد ہوتا ہے۔فورم میں  ایشیا اور دنیا کی معاشی ترقی پر تبادلہ خیال کیا جاتا ہے اور آنے والے سال میں متعلقہ صنعتوں کی ترقی کی سمت اور اہداف سے متعلق مشاورت اور رہنما اصول پیش کیے جاتے ہیں. 
اس سال کے ایشیا مالیاتی فورم میں مختلف ایونٹس کا اہتمام کیا جا رہا  ہے. افتتاحی تقریب اور کلیدی تقریر ی سیشن کے علاوہ، فورم میں خصوصی ناشتہ سیشن، خصوصی لنچ، خصوصی بات چیت، سرمایہ کاری منصوبوں کے بارےمیں میٹنگ ، “انوویشن ڈائیلاگ” ورکشاپ اور ” اورمالیاتی ٹیکنالوجی زون” سمیت رنگا رنگ سرگرمیاں منعقد ہوں گی. 

SHARE

LEAVE A REPLY