
چودہ تاریخ کو چین کے قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کا ایک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے تحت نگران کمیشن کے تیسرے کل رکنی اجلاس میں جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ کے اہم تقریر کا جائزہ لیا گیا اور قومی عوامی کانگریس کی اصل روح کے مطابق ان کی تقریر پر عمل درآمد پرغور کیا گیا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل رکن، قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے صدر لی زان شو نے اجلاس کی صدارت کی اور اجلاس سے خطاب کیا۔
اجلاس میں احکامات دیے گئے کہ قومی عوامی کانگریس کی مجلس قائمہ کے پارٹی گروپ اور قومی عوامی کانگریس کے مختلف سطحوں کی پارٹی کمیٹیوں کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی رہنمائی میں جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے مرکزی کمیٹی کے احکامات کو مثبت طور پر عمل میں لاناچاہیے اورچینی کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کو سختی سےآگے بڑھانا چا ہیے۔