بیجنگ میں ریاستی کونسل کے اجلاس کا انعقاد

0

چین کی ریاستی کونسل کا رسمی اجلاس چودہ تاریخ کو بیجنگ میں منعقد ہوا۔ اجلاس میں حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے نگران کمیشن کے اجلاس میں پارٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ کی تقریر اور  پارٹی کے نظم و نسق کے حوالے سےان کی اہم ہدایات پر گفتگو کی گئی اورحکومت کے تمام سطحوں کے محکموں کی کاروائیوں پر نگرانی کا بندوبست کیا گیا۔
اجلاس میں اس بات پر زور دیا گیا کہ حکومت کے متعلقہ محکموں کو   منصفانہ  صنعتی و کاروباری ماحول کی تعمیر اور صنعتی و کاروباری اداروں کے قانونی حقوق  کے تحفظ کے سلسلے میں ٹھوس اقدامات اختیار کرنے چاہیں اور زیادہ عمدہ خدمات فراہم کرنی چاہیں۔ اس ضمن میں بدعنوانی کی مکمل روک تھام پر خصوصی توجہ دینی چاہیے۔دوسری جانب حکومتی محکموں کے اخراجات پر زیادہ سخت کنٹرول ہوناچاہیے۔بجٹ کا استعمال زیادہ معقول انداز میں ہونا چاہیے اور زمینی ، سرکاری اور مالیاتی وسائل سمیت مختلف شعبوں میں حکومتوں کی انتظامی کاروائیوں پر خصوصی نگرانی ہونی چاہیے تاکہ ممکنہ بد عنوانی کو روکا جا سکے۔

SHARE

LEAVE A REPLY