پچیس دسمبر کوچین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے پاکستانی وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ساتھ بیجنگ میں ملاقات کی. دونوں وزرائے خارجہ نے افغانستان کی تازہ ترین صورتحال کے بارے میں تفصیلی بات چیت کرتے ہوئے اتفاق کیا کہ افغان مسئلے کوعسکری طاقت کے بل پر حل نہیں کیا جاسکتا ،سیاسی مفاہمت ہی اس کے حل کا واحدراستہ ہے. دونوں فریقین نے تبادلہ خیال اور اسٹریٹیجک تعاون کو برقرار رکھنے نیز چین اور پاکستان چارموسموں کے اسٹریٹیجک تعاون کے تعلقات کو مزید فروغ دیتے ہوئےدونوں ممالک کے مابین تعاون کوبہتر کرنے پر بھی اتفاق کیا.