چین کی اصلاحات و کھلی پالیسی کے کمالات کا سلسلہ مستقبل میں بھی جاری رہے گا سی آر آئی کا تبصرہ

0

منگل کے روز منعقدہ چین کی اصلاحات و کھلی پالیسی کے نفاذ کی چالیسویں سالگرہ منانے کی کانفرنس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے خطاب کیا۔ انہوں نے گزشتہ چالیس برسوں میں چین کی اصلاحات و کھلی پالیسی کے عمل درآمد، حاصل کردہ کامیابیوں اور قیمتی تجربات کا جائزہ لیا  اور چینی کمیونسٹ پارٹی کے تمام ارکان اور سارے چینی قوم کو نئے عہد میں اصلاحات و کھلے پن کو آگے بڑھانے کے حوالے سے احکامات و ہدایات بھی دیے۔
جناب شی جن پھنگ نے اصلاحات و کھلی پالیسی کے نفاذ کے چالیس سالوں میں حاصل کردہ قیمتی تجربات  کا زکر کیا۔جو اس طرح ہیں: چین چینی کمیونسٹ پارٹی کی  رہنمائی پر قائم  ہے، عوام تمام کاموں کا مرکز  و محور ہیں، مارکسزم کی روشنی میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم پر چین گامزن ہے، چینی خصوصیات کے حامل شوشلزم نظام کو مسلسل طور پر بہتر بنایا جارہاہے، ترقی کو ترجیج دیتے ہوئے کھلے پن کو وسعت دی جارہی ہے، کمیونسٹ پارٹی کی حکمرانی کو مضبوط بنایا جارہا ہے اور اصلاحات، ترقی اور استحکام کے درمیان تعلق کو بہتر بنایا جارہا ہے۔  بےشک مذکورہ قیمتی تجربات چین کی کامیابی کے پاس ورڈ ہیں۔ چین کے اصلاحات ، ترقی اور استحکام کے مابین تعلق کو بہتر بنانے کے ان تحربات سے ترقی پذیر ممالک کو سیکھنا چاہیئے۔
چین کی اصلاحات و کھلے پن کی پالیسی جاری رہے گی اس عمل  کے دوران  ضرور مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔کہا جاتا ہے کہ گزشتہ چالیس برسوں میں چین نے بے مثال کمالات حاصل کئے ہیں۔مستقبل میں بھی چین اپنے عمل سےثابت کرے گا کہ کھلے پن، کھلی سوچ ، امید اور انوویشن کا حامل چین دنیا  کو مزید کمالات دکھائے گا۔

SHARE

LEAVE A REPLY