چینی صوبے شان شی کے کاروبار شخصیات کا دورہ بھارت

0

سترہ تاریخ کو چین کے صوبے شان شی اور بھارت کے درمیان معاشی وتجارتی تعاون کے فروغ کی کانفرنس مبئی میں منعقد ہوئی۔چین اور بھارت کے متعلقہ اداروں،  چیمبرز، کاروبار ی شخصیات اور میڈیا  کے نمائندوں نے کانفرنس میں شرکت کی اورچین -بھارت تجارت اور سرمایہ کاری پر بات چیت کی۔
کانفرنس میں وفد کے صدر اور صوبے شان شی کی کونسل برائے تجارتی فروغ کے صدر چھنگ حہ چائی نے صوبے شان شی میں معاشی و تجارتی ترقی کی صورتحال سے آگاہ کیا اور نو اہم شعبوں میں سرمایہ کاری کی خوبیوں کا تعارف کرایا۔
بھارتی صنعت فیڈریشن کے چین انڈسٹری فیڈریشن کے رکن نیلش وانی نے کہا کہ گزشتہ سال  چین اور بھارت کے درمیان دو طرفہ تجارتی حجم کا نیا ریکاڈ قائم ہوا۔اس کانفرنس کے ذریعے بھارتی کاروباری شخصیات کو صوبے شان شی کی اقتصادی ترقی سے واقفیت حاصل ہوئی اور تعاون کے نئے ساتھی کی تلاش  میں ان  کو مدد ملی ۔
ممبئی میں چینی قونصلر وانگ شی چائی نے کہا کہ چین  کئی سالوں سے تسلسل کے ساتھ بھارت کا سب سے بڑا تجارتی ساتھی رہاہے۔ اورمستقبل میں بھی دو طرفہ تعاون کی بڑی گنجائش  موجود ہے۔
چین کے بین الاقوامی تجارت کے فروغ کے لئے کونسل کے تحت شان شی کونسل اور بھارتی صنعت فیڈریشن نے تعاون کے معاہدے پر دستحط کیے ۔علاوہ ازیں چینی اور بھارتی کاروباری اداروں نے تعاون کے عزم کا اظہار کیا

SHARE

LEAVE A REPLY