چین کی جانب سے پاک-امریکہ تعلقات میں بہتری کا خیرمقدم

0

چینی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے چار تاریخ کو رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین پاکستان اور امریکہ کے درمیان تعلقات میں بہتری کو خوش آئند قرار دیتا ہے۔چین افغان امور کے لئے دونوں ممالک کے درمیان رابطہ اور تعاون کی ٹھوس حمایت کرتا ہے۔ترجمان گنگ شوانگ نے کہا کہ پاکستان اور امریکہ کے تعلقات کا صحت مندانہ فروغ انسداد دہشت گردی، افغانستان  کے اندرمفاہمتی عمل اور تعمیرنو کے حصول اور خطے میں امن و استحکام کے لئے مفید ہے۔
 پاکستانی وزارت خارجہ کے تین تاریخ کو جاری کردہ بیان کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نےوزیراعظم عمران خان کے نام خط میں لکھا ہے کہ افغان مسئلے کے حل کیلئے پاکستان کی حمایت کی ضرورت ہے ۔ خط میں امریکی صدر نے امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کو بہتر بنانے کےعزم  کابھی اظہار کیا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY