چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ کاہسپانوی رائل تھیٹرکا دورہ

0

 چینی صدر شی جن پھنگ کی اہلیہ  محترمہ پھینگ لی یوان نے اسپین کی ملکہ  لےتیزیا روکاسو لانو  کے ساتھ میڈرڈ کے مرکزی علاقے میں واقع ہسپانوی رائل تھیٹر کا دورہ کیا۔
پھینگ لی یوان نے کہا کہ فن کی کوئی سرحد نہیں ہوتی اور یہ  پوری دنیا کے عوام کی مشترکہ زبان ہے۔ انہوں نے کہا کہ چین اور اسپین فن کے لحاظ سے دو  بڑے ممالک ہیں۔ دونوں ممالک کے فنکار ایک دوسرے کی فنی صلاحیتوں کو سراہتے  اور ایک دوسرے سے سیکھتے ہیں۔ ہسپانوی رائل تھیٹر اور چین کے قومی گرینڈ تھیٹر کے درمیان عمدہ تعاون جاری ہے۔ محترمہ پھینگ لی یوان نے مزید کہا کہ ہمیں دونوں ملکوں کے درمیان ثقافتی شعبے میں تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کے ساتھ ساتھ دونوں ملکوں کے عوام کے درمیان باہمی قوت فہم  اور دوستی کو مضبوط بنانے کے لئے مزید کوشش کرنی چاہئیے۔
معلوم ہوا ہے کہ ہسپانوی رائل تھیٹر  کی تاریخ تقریباً دو سو سال پرانی ہے یہ تھیٹر سنہ اٹھارہ سو اٹھارہ میں قائم کیا گیا تھا  ۔

SHARE

LEAVE A REPLY