شی جن پھنگ کے مضمون کی ارجنٹائن کے اخبار میں اشاعت

0

اٹھائیس تاریخ کو ارجنٹائن کے دورے سے پہلے چین کے صدر مملکت شی جن پھنگ کا ارجنٹائن کے اخبار میں “چین اور ارجنٹائن کے تعلقات کا نیا عہد” کے عنوان سے مضمون شا ئع ہو اہے۔
شی جن پھنگ نے اپنے مضمون میں چین اور ارجنٹائن کے تعلقات کو فروغ دینے کے حوالے سے چار تجاویز پیش کیں ہیں۔انہوں نے کہا ہے کہ چین اور ارجنٹائن کے تعلقات کا فروغ چین اور لاطینی امریکہ کے تعلقات کے فروغ کی عکاسی ہے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چین ارجنٹائن میں منعقد ہونے والی جی 20سربراہی کانفرنس کی حمایت کرتا ہے۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ جی 20سربراہی کانفرنس کثیرالجہتی تجارتی نظام کا تحفظ کرے گی اور اقتصادی عالمیگریت کو آگے بڑھائے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY