چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے تیرہ تاریخ کو جرمن وزیر خارجہ حیکو ماس کے ساتھ سفارتی و سلامتی سٹریٹجک ڈائیلاگ کے بعد صحافیوں سےکی جانے والی مشترکہ ملاقات کے موقع پر کہا کہ چینی صدر شی جن پھنگ نے کہا ہے کہ، چین ایک وسیع سمندر کی طرح ہے جو ہمیشہ اشتراک کےلیے دریا دلی کامظاہرہ کرتا رہے گا۔
جناب وانگ ای نے کہا کہ پہلی چائنا امپورٹ ایکسپو کو توقعات سے بھی زیادہ کامیابی حاصل ہوئی ہے جس سے دنیا کے مختلف ممالک نے چین کی جانب سے فراہم کردہ ترقیاتی مواقع سے استفادہ کیا ہے۔اس ایکسپو کا کل کاروباری حجم ساٹھ ارب امریکی ڈالر تک پہنچ گیا ہے۔ کچھ دن قبل ہی چین کے “گیارہ گیارہ”شاپنگ فیسٹیول میں بھی ہزاروں غیرملکی صنعتی و کاروباری اداروں نے شرکت کی اور صرف چوبیس گھنٹوں کے اندر ہی دو کھرب چینی یوان مالیت کی تجارت ہوئی۔ ان حیرت انگیز اعدادوشمار کے پیچھے چینی معیشت کی بڑی صلاحیت اور بڑی منڈی ہے جس میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ۔منڈی کی توسیع اور چینی عوام کی مانگ میں اضافے کے ساتھ ساتھ دنیا کے مختلف ممالک بھی ترقی کی نئی قوت حاصل
کر یں گے جس سے چین اور دنیا کے باہمی مفادات کی تکمیل ہوگی۔