چینی صدر شی جن پھنگ کے ایشیا و بحرالکاہل کے دورے سے خطے میں ہم نصیب معاشرے کی تعمیر فروغ پائے گی

0

چینی صدر شی جن پھنگ پندرہ سے اکیس تاریخ تک پاپوا نیو گنی، برونائی اور فلپائن کا سرکاری دورہ کریں گے۔ چینی صدر پاپوانیوگنی میں چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے سربراہان سے ملاقات اور ایپک غیررسمی سربراہی کانفرنس میں شرکت کریں گے۔
چین کی وزارت خارجہ و وزارت تجارت کے متعلقہ انچارج کے مطابق یہ جناب شی کی جانب سے مذکورہ تینوں ممالک کا پہلا دورہ ہوگا اور چین کے ساتھ سفارتی تعلقات رکھنے والے بحرالکاہل کےجزیرہ نما ممالک کے سربراہان سے چار برس کے بعد دوبارہ ملاقات ہوگی۔ اس کے ساتھ ساتھ جناب شی جن پھنگ مسلسل چھٹی مرتبہ ایپک کی غیررسمی سربراہ کانفرنس میں شرکت کر یں گے۔ بحرالکاہل کے جزیرہ نما ممالک میں پاپوانیو گنی، فجی، سموآ، وینوآٹو سمیت آٹھ ممالک نے چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کیے ہیں۔ چین کے نائب وزیر خارجہ زنگ زے گوانگ نے کہا کہ چینی صدر کا دورہ ان ممالک کےساتھ تعلقات کو ایک نئی بلندی تک پہنچائے گا اور اس خطے میں امن، استحکام اور ترقی کے لیے مثبت اور دور رس اثرات مرتب کرے گا۔
چینی وزیر خارجہ کے معاون جیانگ جون نے کہا کہ ایپک کی غیررسمی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے دوران چینی صدر صنعتی و کاروباری سمٹ اور غیررسمی سربراہی کانفرنس سے اہم خطاب کریں گے۔ جیانگ جون نے کہا کہ ہم اس کانفرنس میں کھلی معیشت،ٹھوس تعاون کے فروغ، شراکت دار ی کے تعلقات اور دو ہزار بیس کے بعد تعاون کی منصوبہ بندی کے حوالے سے مثبت پیش رفت کے لیے توقعات رکھتے ہیں۔
اٹھارہ سے اکیس تاریخ تک چینی صدر شی جن پھنگ برونائی اور فلپائن کا سرکاری دورہ کریں گے۔نائب وزیر خارجہ کھونگ شوان ایو نے کہا کہ یہ دورہ ان دونوں ممالک کے ساتھ تعلقات کی بہتری میں سنگ میل کی حیثیت رکھتا ہے۔

SHARE

LEAVE A REPLY