چینی صدر شی جن پھنگ ایپک رہنماؤں کی ۲۶ ویں غیر رسمی ملاقات میں شرکت کریں گے

0

چینی وزارت خارنہ کے ترجمان لو کھانگ نے بارہ تاریخ کو اعلان کیا کہ چین کے صدر شی جن پھنگ خصوصی دعوت پر پندرہ سے اکیس نومبر تک پاپوا نیو گنی کی آزاد ریاست، برونائی دارالسلام اور فلپائن کا دورہ کریں گے۔ چینی صدر پاپوا نیو گنی میں چین کے ساتھ سفارتی تعلقات قائم کرنے والے بحرال الکاہل کے جزیرہ نما ممالک کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔ اسی دوران، چینی صدر شی جن پھنگ سترہ نومبر سے اٹھارہ نومبر تک پاپوا نیو گنی میں ایپک کے رہنماؤں کی چھبیسویں غیر رسمی ملاقات میں بھی شرکت کریں گے۔

SHARE

LEAVE A REPLY