بارہواں چائنا ایئر شو گیارہ تاریخ کو چین کے صوبہ گوانگ دونگ کے شہر چو ہائی میں اختتام پذیر ہوا۔ اس ایکسپو میں اکیس ارب بیس کروڑ امریکی ڈالرز کے پانچ سو انہتر منصوبوں پر دستخط کیے گئے اور دو سو انتالیس طیاروں کی فروخت پر اتفاق ہوا۔
گیارہ تاریخ کو جاری کردہ اطلاعات کے مطابق چھ روزہ ایکسپو میں تینتالیس ممالک اور علاقوں سے سات سو ستر صنعتی و کاروباری اداروں نے شرکت کی ۔تقریباً دو سو فوجی یا سیاسی وفود اور چار لاکھ پچاس ہزار افراد یہ ایکسپو دیکھنے کے لیے آئے ۔
اس ایکسپو میں بیرونی اداروں کی تعداد تین سو پچاس تک تھی ۔ پچھلی ایکسپو کی تعداد کے مقابلے میں حالیہ ایکسپو میں مزید تیس غیرملکی اداروں نے شرکت کی ۔ بوئنگ، ایئر بس سمیت بڑی بڑی طیارہ ساز کمپنیوں نے بھی اس ایکسپو میں شرکت کی۔