غریب علاقوں میں صحت کی صورتحال کی بہتری کے لئے عملی اقدامات 

0

چین کے غریب اور پسماندہ علاقوں میں صحت کی صورتحال کی بہتری کے لئے  تین سالہ عملی منصوبہ جاری کر دیا گیا ہے۔ 
چین کی قومی صحت عامہ کی کمیٹی کے ترجمان سونگ شو لی نے بارہ تاریخ کو بیجنگ میں ایک نیوز بریفنگ کے دوران کہا کہ اس منصوبے میں صحت  کی تعلیم دیہی علاقوں ، گھروں اور سکولوں میں پھیلانے سمیت  بنیادی سطح پر صحت کی تعلیم کی تشہیر  کے لئے افراد کی تربیت سمیت پانچ ٹھوس اقدامات  پیش کئے گئے ہیں۔ علاوہ ازیں اس منصوبے میں یہ بھی طے کیا گیا ہے کہ سن دو ہزار بیس تک غریب علاقوں میں کوئی بھی جگہ ایسی نہیں ہوگی جہاں صحت کے حوالے سے آگہی موجود نہیں ہو گی ۔ 
یاد رہے کہ گزشتہ برسوں کے دوران  چین کے مختلف غریب علاقوں میں صحت عامہ  کی بہتری کے لئے بھر پور کوششیں  کی گئی ہیں۔ اس کے نتیجے میں ان غریب علاقوں میں بیماری کی وجہ سے غریب ہونے کی صورتحال میں کمی آئی ہے اور ان علاقوں کے لوگوں کی متوقع عمر  بھی زیادہ ہو گئی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here