چین کی نئی معشیت میں غیر سرکاری معیشت کا اہم رول

0

حالیہ برسوں کے دوران چین کی اقتصادی ترقی میں غیر سرکاری معشیت زیادہ نمایان کردار ادا کرتی چلی آ رہی ہے۔حال ہی میں برطانیہ کے مشہور تشہیری ادارے ڈبلیو پی پی نے ایک رپورٹ جاری کی جس سے ظاہر ہوا ہے کہ چین کے سب سے مشہور ایک سوصنعتی و کاروباری اداروں میں اکہتر فیصد غیر سرکاری ادار ے ہیں۔
چین کے سب سے بڑے پانچ سو غیر سرکاری اداروں میں پچاس فیصد مینیوفیکچرنگ اور سروس سے تعلق رکھتے ہیں۔اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ غیر سرکاری معیشت چین کی قومی معیشت میں دن بدن زیادہ اہم کردار ادا کر رہی ہے۔اور ترقی کی بڑی گنجائش موجود ہے۔اس کے علاوہ چین کی جدت کی قومی ترقیاتی حکمت عملی کے نفاز کے سلسلے میں بھی نمایاں حیثیت کی مالک ہے۔نئی توانائی اور دوسری جدید سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبے میں غیر سرکاری اداروں نے بھاری سرمایہ کاری کی ہے ۔
دوسری طرف غیر سرکاری اداروں کی ترقی میں کچھ مشکلات درپیش ہیں۔ حال ہی میں چینی قیادت نے بارہا کہا ہے کہ غیر سرکاری معیشت کو فروغ دینا چین کی بنیادی اقتصادی پالیسی ہے۔اس سلسلے میں چینی حکومت مالیات سمیت متعدد شعبوں میں غیر سرکاری معیشت کے لیے ترجیحی پالیسی نافذ کر رہی ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here