فلسطینی حکومت کی دعوت پر چین کے نائب صدر وانگ چھی شان نے تیئس تاریخ کو فلسطین کا دورہ کیا اور رملہ میں فلسطینی وزیر اعظم رامی حمد اللہ سے ملاقات کی۔
وانگ چھی شان نے نشاندہی کی کہ نئی صورتحال کے پیش نظر چین “دو ریاست”کے فارمولے کی بنیاد پر امن مذاکرات کے ذریعے مسئلہ فلسطین کے منصفانہ حل کی حمایت جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ پچھلے سال جولائی میں چینی صدر نے مسئلہ فلسطین کے حل کے لیے چار نکاتی تجاویز پیش کیں ۔چین عالمی برادری کے ساتھ مل کر اس مسئلے کے مکمل اور منصفانہ حل کے لیے مزید کوشش کرنے کا خواہاں ہے۔
چین کے نائب صدر نے کہا کہ چین دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں فلسطین کی شرکت کا خیرمقدم کرتا ہے اور فلسطین میں سرمایہ کاری لگانے کے لیے چینی صنعتی و کاروباری اداروں کی حوصلہ افزائی بھی کرے گا۔رواں سال چین اور فلسطین کے سفارتی تعلقات کے قیام کی تیسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ چین فلسطین کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو نئی منزل تک پہنچانے کے لیے مشترکہ کوشش کرے گا۔
ملاقات کے بعد دونوں رہنماؤں کی موجودگی میں چین فلسطین آزاد تجارتی علاقے کے مذاکرات کے آغاز کے حوالے سے ایک مفاہمتی یادداشت پر دستخط بھی کیے گئے۔