چوبیس اکتوبر کو چینی وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ نے چائنہ فیڈریشن آف ٹریڈ یونین کی سترہویں قومی کانفرنس میں چین کی موجودہ اقتصادی صورتحال سے آگاہ کیا۔انہوں نے کہا کہ رواں سال چینی معیشت مستحکم طور پر آگے بڑھ رہی ہے۔ پیجیدہ عالمی صوتحال کے پیش نظر چین میں روزگار کی فراہمی کی ضمانت دی گئی ہے ،آمدنی میں اضافہ ہوا ہے اور اشیا کی قیمتیں مستحکم رہی ہیں اور اقتصادی ڈھانچہ مسلسل طور پربہتر ہو رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ رواں سال اقتصادی ترقی کےلئے طے گئے اہداف کو پورا کیا جائے گا اور اگلے سال کی ترقی کے لیے بنیاد رکھی جائے گی۔
چینی وزیر اعظم نے کہا کہ ہم اصلاحات و کھلے پن کو مسلسل طور پر فروغ دیں گے اور کاروباری ماحول کو بہتر بنائیں گے ۔اندرونی ضروریات کو بڑھانے کے لیےمزید مثبت اقدامات اختیار کیے جائیں گے اورحقیقی معیشت کی ترقی پر زوردیا جائے گا اور عوامی زندگی کو بہتر بنایا جائے گا ۔