اٹھائیس سال پہلے چینی حکومت نے شنگھائی کے پھوتون نامی علاقے میں خصوصی اقتصادی زون قائم کرنے کا فیصلہ کیا جس کے بعد پھوتون نے تیزی کے ساتھ ترقی کی منازل طے کیں ۔ حالیہ برسوں میں پھو تون کی مقامی حکومت نے مقامی صنعتی و کاروباری اداروں کے لیے بہتر سروس فراہم کرنے پر خصوصی توجہ دی اورسرمایہ کاری کے ماحول کو زیادہ سازگار بنانے کے لیے بھر پور کوششیں کیں ۔ زیادہ تر سرمایہ کاری اعلی سائنس و ٹیکنالوجی سمیت نئے شعبوں میں کی جا رہی ہے۔ پھو تون میں دنیا کے اعلی ترین معیار کے مطابق کھلا اقتصادی نظام قائم کیا گیا ہے۔مقامی حکومت دوسرے ممالک میں مقامی اداروں کی سرمایہ کاری اور پھوتون میں غیرملکی اداروں کی سرمایہ کاری کی مکمل حوصلہ افزائی کرتی ہے تاکہ بین الاقوامی تبادلوں کو فروغ دیا جا سکے۔اس کے علاوہ پھوتون میں خصوصی اقتصادی زون کے علاوہ، علی سائنسی پارک اور آزاد تجارتی پارک سمیت تجرباتی اور مثالی نمونہ جاتی علاقے قائم کیے گیے ہیں تاکہ ملکی اصلاحات کے لیے زیادہ سے زیادہ تجرباتی مواقع فراہم کیے جا سکیں۔