چینی وزیر اعظم کا دورہ بیلجیم 

0

چین کے وزیر اعظم لی کھہ چھیانگ سولہ تاریخ کو ہالینڈ کے سرکاری دورے کے بعد بیلجیم کے شہر برسلز  پہنچے۔ وہ برسلز میں منعقد ہونے والی بارہویں یورو ایشیا سمٹ میں شرکت کریں گے اور  بیلجم کا  دورہ کریں گے۔
اطلاع کے مطابق موجودہ  یورو ایشیا  سمٹ کا موضوع ہے یورپ اور ایشیا، عالمی چیلنجز کے سامنے گلوبل پارٹنرز۔ چینی وزیر اعظم اجلاس میں شرکت  کے دوران  دیگر ممالک کے رہنماوں کے ساتھ  کثیرالطرفہ نظام ،کھلی عالمی معیشت، یورو ایشیا انٹرکنیکشن  اور ثقافتی تبادلوں سمیت  باہمی دلچسی کے دیگرامور پر بھی تبادلہ خیال کریں گے۔ اس کے علاوہ وہ سمٹ میں شریک بعض ممالک کے رہنماوں کےساتھ دو طرفہ ملاقات بھی کریں گے۔
بیلجیم کے دورے کے دوران چینی وزیر اعظم اپنے بیلجیئن  ہم منصب  چارلس مچل سے ملاقات کریں گے اور ان کے ساتھ  مشترکہ پریس کانفرنس میں شرکت کریں گے اس کے علاوہ وہ دونوں ممالک کے مابین باہمی تعاون کے متعدد معاہدوں پر دستخط کی تقریب میں بھی شرکت کریں گے ۔

SHARE

LEAVE A REPLY