امریکہ کی دیگر کمپنیوں نے بلوم برگ کی رپورٹ کو مسترد کر دیا

0

امریکہ سے شائع ہونے والےرسالے بلوم برگ نے حال ہی میں ایک رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہا کہ چین نے تقریباً تیس امریکی کمپنیوں کی مصنوعات میں ایک مائیکرو چپ لگائی ہےتاکہ خفیہ معلومات حاصل کی جا سکیں۔تاہم ایپل ،ایمازون سمیت دیگر اہم کمپنیوں نے فوری بیان جاری کرتے ہوئے مذکورہ رپورٹ کو مسترد کر دیا ہے۔

ایپل کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ کمپنی نے کبھی بھی  اپنے سرور اس طرح کی کوئی چپ یا خفیہ آلہ نہیں دیکھا لہذاامریکہ کے کسی بھی ادارےکے ساتھ اس قسم کے واقعے کے حوالے سے رابطہ کرنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔

ایمازون  کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بلوم برگ کی رپورٹ بے بنیاد ہے جس میں حقائق کی بے شمار غلطیاں ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here