چین کی ریاستی کونسل کی قومی جائداد کی نگران کمیٹی کے نائب جنرل سیکریٹری پھنگ ہوا کانگ نے پندرہ تاریخ کو بیجنگ میں کہا کہ رواں سال تین سہ ماہیوں میں چین کی مرکزی حکومت کے زیر اتنظام صنعتی و کاروباری اداروں کی آمدنی دو سو گیارہ کھرب یوان بنی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں گیارہ فیصد زیادہ رہی۔
مسٹر پھنگ نے بتایا کہ مذکورہ عرصے میں ان اداروں کےمنافع کی کل مالیت تیرہ کھرب یوان سے تجاوز کر گئی جو کہ پچھلے سال کے مقابلے میں اکیس اعشاریہ پانچ فیصد زیادہ ہے۔ان اداروں کی طرف سے ادا کیے جانے والے ٹیکس کی کل مالیت سترہ کھرب یوان بنی ۔
اطلاع کے مطابق رواں سال کی تین سہ ماہیوں میں ان سرکاری اداروں نے مقیم جائداد پر کل پندرہ کھرب یوان کی سرمایہ کاری کی ہے۔ یہ سرمایہ کاری زیادہ تر عوامی زندگی کی فلاح و بہبود، ماحول دوست ترقی، او ر سائنس و ٹیکنالوجی کے شعبوں میں کی گئی ہے۔