چین میں آزاد تجارتی زونز کی اصلاحات

0

حال ہی میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کی  اصلاحات کی رہنما کمیٹی نے آزاد تجارتی زونز کی اصلاحات کے بارے میں نئے اقدامات کا منصوبہ جاری کیا ۔سی آر آئی کے تبصرہ نگار نے اپنے ایک تبصرے میں نشاندھی کی کہ مزکورہ منصوبے سے چار نکات عیاں ہوتے ہیں۔ 
پہلا  چین میں آزاد تجارتی زوںز کو زیادہ خود اختیار ات ملیں گے ،ظاہر ہے کہ کھلی پالیسی کے نفاذکے چالیس سال کے بعد چین میں اصلاحاتی عمل سست  ہونے کی بجائے زیادہ تیز ہورہا ہے ۔دوسرا، شنگھائی ، تھین جن سمیت بارہ مثالی  آزاد تجارتی زونز  سب سے پہلے اپنی اپنی ترجیحی پالیسیاں نافذ کریںگے جس کے نتیجے میں مذکورہ علاقوں میں پالیسی ، وسائل، نظام اور  منڈی سمیت دیگر شعبوں میں زیادہ سازگار کاروباری ماحول میسر ہوگا۔تیسرا، ان آزاد تجارتی زوںز کے ذریعے دوسرے ملکوں کے ساتھ چین کے تجارتی و کاروباری تبادلوں کو مزید قریب لایا جائے گا  ۔اور  چوتھا، ان آزاد تجارتی زونز کے آزمائشی اقدامات سے   چین کے دوسرے علاقوں کو بھی کھلے پن کی پالیسی کے نفاذ کے سلسلے میں زیادہ تجربات حاصل ہونگے اور  اصلاحات زیادہ وسیع پیمانے پر نافذالعمل ہونگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY