سری لنکا میں چین کے تعاون سےپانی کی ٹیکنالوجی کی تحقیق اور نمونے کے مشترکہ سینٹر کی تعمیر کی افتتاحی تقریب اٹھائیس تاریخ کو سری لنکا کے وسطی شہر کھانتی کی پیرادینیہ یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔
سری لنکا کے وزیر برائے پانی کی ترسیل و منصوبہ بندی روُف حکیم نے اس موقع پر کہا کہ اس منصوبے سے سری لنکا میں نامعلوم وجہ سے گردے کی بیماری کے مطالعے اور پینے کے پانی کی ٹیکنالوجی کی ترقی کے لئے ایک مضبوط بنیاد رکھی جائیگی.انہوں نے کہا امید ہے کہ دونوں ممالک اس موقع سے فائدہ اٹھا کر سائنس اور ٹیکنالوجی کے شعبے میں تعاون کو فروغ دیں گے۔
چائنا آکیڈمی آف سائنسز کے نائب سربراہ ہو جن کو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سری لنکا میں پانی کی ٹیکنالوجی کی ریسرچ اور نمونے کا مشترکہ مرکز چائنا اکیڈمی آف سائنسز کی طرف سے بیرون ممالک میں قائم ہونے والانوواں تکنیکی تحقیقاتی مرکز ہے.انہوں نے مزید کہا کہ اس مرکز کی تکمیل کے بعد،خشک علاقے میں نامعلوم وجہ سے پیدا ہونے والی گردے کی بیماری اور پانی کے تحفظ کا مسئلے کو حل کرنے میں مدد ملے گی ۔