چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن کے قیام اور ٹی وی سروس کے آغاز کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ کا تہنیتی پیغام

0

چین کے چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن کے قیام اور چین میں ٹی وی سروس کے آغاز کی ساٹھویں سالگرہ کے موقع پر چینی صدر شی جن پھنگ نے مبارک باد کا پیغام بھیجا۔
جناب شی، جو کہ چینی کیمونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیکرٹری جنرل اورمرکزی فوجی کمیشن کے چیرمین بھی ہیں ، نے اپنے تہنیتی پیغام میں کہا کہ ساٹھ برسوں میں ٹی وی کے شعبے میں کارکنوں نے چینی کمیونسٹ پارٹی کے تصورات و موقف کی ترجمانی اورعوام کی دلی خواہشات کا اظہار کرنے میں مثبت خدمات سرانجام دیں ہیں۔انہوں نے نشاندہی کی کہ چائنہ میڈیا گروپ نے اپنے قیام کے بعد دیگر اداروں کے انضمام کو بڑھاتے ہوئے عوام کی روح کے لیے اعلی معیار کی خوراک فراہم کی اور دنیا کو ایک اصلی اور مکمل چین سے روشناس کرایا۔
چھبیس تاریخ کو چائنا میڈیا گروپ نے بیجنگ میں اس مناسبت سے ایک یادگاری تقریب کا انعقاد کیا ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور محکمہ اطلاعات کے سربراہ ہوانگ کھون مینگ نے تقریب سے خطاب کیا۔
چائنہ سینٹرل ٹیلی ویژن یعنی سی سی ٹی وی یکم مئی انیس سو اٹھاون کو قائم ہوا جس کے اکتالیس چینلز سے سالانہ تین لاکھ انتیس ہزار گھنٹےدورانیے کے اقوام متحدہ کی چھ ورکنگ زبانوں میں ٹی وی پروگرامز نشر ہو تے ہیں۔رواں سال مارچ میں سی سی ٹی وی ،چائنہ نیشنل ریڈیو اور چائنہ ریڈیو انٹرنیشنل کے انضمام کے بعد چائنہ میڈیا گروپ کی تشکیل عمل میں آئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here