اس وائٹ پیپر نے چین-امریکہ تجارتی کشمکش کی وضاحت کی ہے: سی آر آئی کا تبصرہ

0

چین نے چوبیس تاریخ کو امریکہ کے ساتھ تجارتی کشمکش کے حوالے سے حقائق اور چینی موقف پر مبنی وائیٹ پیپر جاری کردیا۔سی آر آئی نے اس حوالے سے جاری ایک تبصرے میں کہا کہ چین کا یہ وائٹ پیپر بروقت اور ضروری ہے جس سے عالمی برادری کو چین-امریکہ تجارتی کشمکش کے حوالے سے اصل حقائق تک پہنچنے میں حقیقی طور پرمدد ملے گی۔
وائٹ پیپر میں چین امریکہ تجارتی تعلقات کے حقائق پر روشنی ڈالی گئی ہے۔وائٹ پیپر میں بڑے اعداد و شمار سے یہ ثابت کیا گیا ہے کہ چین اور امریکہ کا اقتصادی و تجارتی تعاون زیرو-سم گیم کی بجائے جیت-جیت تعاون ہے ۔امریکہ کی جانب سے یہ دعوی کہ “امریکہ کو نقصان پہنچ رہا ہے”بالکل بے بنیاد ہے۔
وائٹ پیپر میں نشاندہی کی گئ ہے کہ امریکہ کے نام نہاد برابر تجارت اورکھلے پن کے موقف نے مختلف ممالک کے ترقیاتی ادوار ،وسائل اور ترجیحی صنعتوں میں فرق کو نظرانداز کردیا ہے اور ترقی پذیر ممالک کی معیشت اور صنعت پر منفی اثرات مرتب ہونگے جس سے مزید ناانصافی پیدا ہوگی۔

SHARE

LEAVE A REPLY