چین کی وزارت تجارت کے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق رواں سال کے پہلے سات مہینوں میں چین کی خدمات کی مد میں برآمدات و درآمدات کی کل مالیت انتیس کھرب ستاون ارب چالیس کروڑ یوان بنی جو پچھلے سال کی اسی مدت کے مقابلے میں نو اعشاریہ نو فیصد زیادہ ہے۔ جو ایک نیا ریکارڈہے۔ دنیا میں تجارتی تحفظ پسندی کے رجحان کے تناظرمیں چین کی خدمات کی تجارت کی تیز ترقی سے ظاہر ہوتا ہے کہ چین کی خدمات کی تجارت کا ڈھانچہ بہتر ہو رہا ہے جو چین اور دنیا کے لیے بڑی اہمت کا حامل ہے۔
تجزیہ نگاروں کا خیال ہے کہ خدمات کی مد میں تجارت کی ترقی سے ممکنہ مالیاتی و تجارتی خطرات کا مقابلہ کرنے کی چین کی صلاحیت مضبوط ہو رہی ہے، دوسری طرف چین کی اعلی معیار کی سماجی و اقتصادی ترقی کے لیے نئی بنیاد میسر ہو رہی ہے۔ جس سے پوری دنیا کو چین کی پا ئیدار اقتصادی ترقی سے فائدہ اٹھا کر ترقی کی نئی قوت محرکہ حاصل ہوگی۔