چین نے چودہ اگست کو عالمی تجارتی تنظیم کے تحت شمسی توانائی کی مصنوعات کے حوالے سے امریکہ کے اختیار کردہ حفاظتی اقدامات اور قابل تجدید توانائی کے الاوُنس پر تنازعات کے حل کا سلسلہ شروع کیا ہے ۔ چینی وزارت تجارت کے ترجمان نے منگل کے روز کہا کہ امریکہ کے اقدامات سے چین کے تجارتی مفادات کو شدید نقصان پہنچا ہے ۔ ترجمان نے کہا کہ چین نے اپنے قانونی حقوق اور کثیرالطرفہ تجارتی نظام کے تحفظ کے لئے مذکورہ قدم اٹھایا ہے ۔
ترجمان نے کہا کہ اس قبل امریکہ نے شمسی توانائی کی در آمدی مصنوعات پر تیس فیصد ٹیرف عائد کیا ۔ امریکہ کے موجودہ اقدامات سے عالمی تجارتی تنظیم کے “حفاظتی اقدامات کے معاہدے ” کی خلاف ورزی کا خدشہ ہے ۔ امریکہ نے حفاظتی اقدامات اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ ملکی ساخت شمسی توانائی سمیت دیگر قابل تجدید توانائی کی مصنوعات کے لئے اضافی الاوُنس فراہم کئے ۔ امریکہ کے ان اقدامات سے قابل تجدید توانائی کے شعبے میں امریکہ کے صنعتی اداروں کو نا مناسب مسابقتی برتری حاصل ہوئی اور اس سے چین کے قابل تجدید توانائی کے اداروں کے قانونی حقوق او ر مفادات کو نقصان پہنچا ہے ۔