حال ہی میں چینی حکومت نے ساکھ کی کمی کو دور کرنے کے حوالے سے اقدامات کا فارمولا جاری کیا۔فارمولے کے مطابق سماجی ساکھ کی کمی اور عمومی طورپر ساکھ کے معیار کو بہتر کرنے کے لیے مختلف سرگرمیوں پر مشتمل مہم چلائی جائیگی۔
اطلاع کے مطابق مزکورہ مہم میں ٹیلی مواصلات،انٹر نیٹ پر پھیلنے والی جعلی خبروں، افواہ ،مالیاتی شعبے،ماحولیاتی تحفظ، غربت کے خاتمے کی امدادی سرگرمیوں، طب و صحت ، سیاحت ، ٹیکس، عدالتی امور ، ٹرانسپورٹ، علم و تعلیم ، انشورنس، غیرقانونی سماجی تنظیموں ، فلاح و بہبود ، اور اسپورٹس سمیت مختلف شعبوں میں موجودہ دھوکہ بازی اور جعل سازی کے خاتمے کے لیے موئثر اقدامات اٹھا ئےجائیںگے۔
چینی حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ جلد ہی ملک کے تمام شعبوں میں کریڈٹ کی رکارڈ نگ کا نظام قائم کیا جائیگا اور کریڈٹ کا خیا ل نہ رکھنے والے افراد ، تنظیموں اور اداروں کے خلاف تعزیری نظام قائم کیا جائِیگا تاکہ سماج میں ساکھ اور کریڈٹ کی حفاظت کی جا سکے۔