امریکہ کی دباؤ اور بلیک میلنگ کی پالیسی ناکام ہو گی: چینی وزارت خارجہ

0

امریکہ کے چین کی برآمدی مصنوعات کے محصولات کو پچیس فیصد تک بڑھانے کےارادےکے حوالے سے چین کی وزارت خارجہ کے ترجمان گنگ شوانگ نے یکم اگست کو بیجنگ میں ایک رسمی کانفرنس میں کہا کہ امریکہ کی دباؤ اور بلیک میلنگ کی پالیسی ناکام ہو گی ا۔ اوراگر امریکہ مزید سنگین اقدامات اختیار کرتا ہے تو چین اس کے مطابق جوابی کارروائی اختیار کرے گا۔
اطلاع کے مطابق آج امریکہ دو کھرب ڈالرز کی چینی مصنوعات پر محصولات کو دس سے پچیس فیصد تک بڑھانے کا اعلان کرہا ہے۔اس حوالے سے چینی ترجمان نے کہا کہ چین اپنے قانونی مفادات و حقوق کا بھرپور تحفظ کرے گا ۔انہوں نے کہا کہ چین کا ہمیشہ سے یہ موقف رہاہے کہ بات چیت کے ذریعے امریکہ کے ساتھ تجارتی کشمکش کا حل ڈھونڈا جائے تاہم بات چیت باہمی احترام اور مساوات کی بنیاد پر ہونی چاہیئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here