پانچویں چین-افریقہ عوامی فورم کے لئے شی جن پھنگ کا پیغام

0

تیئیس تاریخ کو  چین کے شہر چھنگ دو  میں پانچویں چین-افریقہ عوامی فورم کا افتتاح ہوا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری اور صدر مملکت شی جن پھنگ نے فورم کے کامیاب انعقاد پر مبارک باد کا پیغام دیا۔ 
جناب شی جن پھنگ نے کہا کہ چین-افریقہ عوامی فورم چینی عوام اور افریقی عوام کے رابطے کا اہم پل ہے۔اگست دو ہزار گیارہ میں فورم کے قیام کے بعد سے مثبت پیش رفت ہوئی اور ایک باقاعدہ اور مربوط نظام بھی قائم ہوا۔یہ فورم چینی اور افریقی عوام کے دوستانہ روابط اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ عوامی دوستی نا صرف  دونوں ممالک کے مابین تعلقات کی بنیاد ہے، بلکہ آئندہ برسوں میں چین-افریقہ تعلقات کی مضبوطی کے لئے بھی بڑی اہمیت کی حامل ہے۔موجودہ عوامی فورم چین اور افریقہ کے درمیان عوامی روابط اور تعاون کو فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرےگا۔انہوں نے امید ظاہر کی کہ شرکاء چین-افریقہ دوستانہ تعاون کے لئے تجاویز پیش کریں گے اور چین-افریقہ ہم نصیب سماج کی تعمیر کے لئے  آگے بڑھ کرخدمات سرانجام دے سکیں گے۔انہوں نے پانچویں  چین-افریقہ عوامی فورم کی کامیابی پر  مبارک باد دی ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here