غربت کے خاتمے  اور ترقی کے لیے بی جیئے نامی  آزمائشی  زون کے حوالے سے چینی صدر مملکت شی جن پھنگ کی ہدایات 

0

چینی  صدر مملکت شی جن پھنگ نے جو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین بھی ہیں ، گزشتہ روز صوبہ گوئی جو میں واقع غربت کے خاتمے کے بی جیئَے  آزمائشی  زون کے  حوا لے سے اہم  ہدا یات دیں ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ تیس برسوں میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی مضبوط رقیادت اور  سماج کے مختلف حلقوں کی مدد  اور لوگوں کی بھر پور کوششوں کے نتیجے میں بی جیئے  نامی  آزمائشی  زون میں نمایان تبدیلی آئی ہے اور اب یہ غربت سے چھٹکارا پانے والامثالی علاقہ  بن گیا ہے ۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین  نے دو ہزار بیس تک خوش حال معاشرے کے قیام کا ہدف رکھا ہے  جس کیلئے اب تین سال سے بھی کم عرصہ رہ گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ غربت کے خاتمے کے ساتھ ساتھ  دور ر اندیشی کے ساتھ دیہات کی خوشحالی کی حکمت عملی کے مطابق گرین ترقی ،  انسانی وسائل کےمناسب  استعمال اور  نظام کی  اصلاح  کو اہمیت دیجانی چاہیئے تاکہ بی جیئے  نامی آزمائشی زون کو اصلاحات اور ترقی کا مثالی علاقہ بنایا  جاسکے۔ 
بی جیئے آزمائشی زون کی تعمیر  کے حوالے سے ایک اجلاس جمعرات کے روز صوبہ گوئے  جو کے بی جیئے  شہر میں منعقد ہوا ۔ چینی کمیونسٹ پارٹِی کی مرکزی کمیٹی کی سیکرٹریٹ کے سربراہ یو چھوان نے اجلاس میں صدر شی جن پھنگ کی ہدایات پڑھ کر سنائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here