پاکستان میں ہونے والے خود کش حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں: چینی وزارت خارجہ

0

پاکستان کے صوبہ بلوچستان میں ہونے والے خود کش دھماکےپر چین کی وزارت خارجہ کی ترجمان ہوا چھون اینگ نے چودہ تاریخ کو کہا کہ چین اس واقعے پر  گہرے  افسوس کا اظہار  اور اس حملے کی سخت مذمت کرتا ہے۔
اطلاع کے مطابق تیرہ تاریخ کو پاکستان کے صوبہ بلوجستان کے مشرقی علاقے مستونگ میں ایک سیاسی اجتماع  پر خود کش دھماکہ ہوا۔ دھماکے نتیجے میں ایک سو اٹھائیس افراد جاں بحق اور دو سو سے زائدزخمی ہوئے ہیں۔ انتہا پسند تنظیم داعش نے اس واقعے کی ذمہ داری قبول کی ہے ۔
ہوا چھون اینگ نے کہا کہ چین جاں بحق ہونے پر ان کے اہلخانہ کے ساتھ دکھ اور افسوس کے ساتھ تعزیت کا اظہار کرتا ہے ۔ اس کےعلاوہ زخمی  افراد کے اہلخانہ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ چین ہر قسم کی دہشتگردی کی مخالفت کرتا ہےاور پاکستانی حکومت اور عوام کی جانب سے انسداد دہشت گردی ، قومی استحکام اورسکیورٹی تحفظ کے لئے مسلسل کوششوں کی غیر متزلزل  حمایت کرتا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here