برکس ممالک کا میڈیا فورم اٹھارہ تاریخ سے انیس تاریخ تک جنوبی افریقہ کے شہر کیپ ٹاؤن میں منعقد ہورہا ہے۔ اس فورم کا اہتمام چین اور جنوبی افریقہ کے میڈیا نے مشترکہ طور پر کیا ہے۔ برکس ممالک کے پانچ ملکوں کے میڈیا اداروں کے سربراہان فورم میں مختلف موضوعات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
رواں سال جنوبی افریقہ برکس ممالک کا چیرمین ملک ہے۔ برکس ممالک کی سربراہی کانفرنس رواں ماہ پچیس تاریخ سے ستائیس تاریخ تک جنوبی افریقہ کے شہر جوہانسبرگ میں منعقد ہوگی۔ اطلاع کے مطابق یہ میڈیا فورم دو ہزار اٹھارہ برکس ممالک کے درمیان باہمی تعاون کے سالانہ منصوبے کا ایک اہم حصہ ہے۔ جس کا مقصد برکس ممالک کے اہم میڈیا اداروں کے درمیان اعلی سطحی بات چیت کا پلیٹ فارم اور موثر مواصلاتی میکانزم کو بہتر بنانا اور برکس ممالک کے میڈیا اداروں کے دوستانہ تبادلوں اور ٹھوس تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔