چین کی وزارت تجارت کی سرکاری ویب سائٹ پر سولہ تاریخ کو جاری کردہ خبر کے مطابق اسی دن چین نے ڈبلیو ٹی او میں امریکہ کے تحقیقات تین صفر ایک کے تحت امریکہ کے لئے چین سے برآمدی مزید دو کھرب امریکی ڈالرز کی مصنوعات پر مزید محصولات عائد کرنےکے تجویز کردہ اقدامات پر اپیل کی ہے ۔
گیارہ جولائی کو چین کی وزارت تجارت کے ترجمان نے کہا تھا کہ امریکہ کے مذکورہ اقدامات نہ قابل قبول ہیں اورچین اس حوالے سے سخت احتجاج کرتا ہے۔اپنے قومی مرکزی مفادات اور عوام کے بنیادی مفادات کے تحفظ کے لئے چینی حکومت کو جوابی اقدامات اختیار کرنا پڑیں گے۔بعد ازاں ایک منعقدہ پریس کانفرنس میں ترجمان نے مزید کہا کہ امریکہ کے تجارتی بالا دستی جیسے اقدامات کی چین غیر متزلزل طور پر مخالفت کرتا ہے ےاکہ قوم اور عوام کے مفادات کی حفاظت،عالمی آزاد تجارت اور کثیرالطرفہ نظام کا تحفظ کیا جا سکے ۔