شانگھائی تعاون تنظیم کے تیسرے یوتھ کیمپ کی افتتاحی تقریب سولہ تاریخ کو چین کے ساحلی شہر چھینگ داو میں منعقد ہوئی۔
موجودہ کیمپ کا موضع ہے نئی شانگھائی تعاون تنظیم، نئے ساتھی۔کیمپ کے دوران تنظیم کے رکن اور مبصر ملکوں سے آئے ہوئے دو سو نوجوان بیجنگ اور چھینگ داو میں یوتھ فورم ، لیکچیرز، اور تخلیقی مقابلوں سمیت مختلف سرگرمیوں میں شرکت کریںگے ۔
یاد رہے کہ دو ہزار پندرہ میں چینی صدر شی جن پھنگ نے شانگھائی تعاون تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں شرکت کے دوران شانگھائی تعاون تنظیم کے یوتھ کیمپ کی تجویز پیش کی۔دو ہزار سولہ سے اب تک کل تین یوتھ کیمپ منعقد کیے جا چکے ہیں۔
شرکا نے موجودہ کیمپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے یہ خِیال ظاہر کیا کہ حال ہی میں چھینگ داو میں منعقدہ تنظیم کی سربراہی کانفرنس میں نوجوانوں کے لیے تنظیم کے رکن ملکوں کے سربراہان کی طرف سے پیغام جاری کیا گیا۔جس سے ظاہر ہو تا ہے کہ تنظیم کی ترقی کے عمل میں نوجوانوں کی شمولیت ، بڑی اہمیت کی حامل ہے۔اس کیمپ کے ذریعے نوجوانوں کے باہمی تبادلے اور دوستی میں اضافہ ہوگا اور شانگھائی تعاون تنظیم کے مستقبل کے لیے نوجوانوں کے کردار کو زیادہ وسیع پیمانے پر بروئے کار لایا جائیگا۔