چین-عرب تعاون فورم کا آٹھواں وزارتی اجلاس دس تاریخ کو بیجنگ میں شروع ہوا۔چین کے صدر شی جن پھنگ نے افتتاحی تقریب سے نئے عہد میں چین- عرب تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کو مشترکہ طور پر آگے بڑھانے کے موضوع پر ایک اہم تقریر کی۔انہوں نے اعلان کیا کہ چین اور عرب ممالک نے جامع تعاون ، مشترکہ ترقی پر مبنی مستقبل کے پیش نظر تزویراتی شراکت داری کے تعلقات کے قیام پر اتفاق کیا ہے۔
جناب شی نے اس بات پر زور دیا کہ دی بیلٹ اینڈ روڈ کے تحت چین- عرب تعاون نئے مرحلے میں داخل ہوا ہے۔چین عرب ممالک کے ساتھ تزویراتی اور ترقیاتی حکمتِ عملی کو مضبوط بناتے ہوئے دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر کو مشترکہ طور پر فروغ دینے کا خواہاں ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور عرب ممالک کو مشرق وسطی میں امن و امان کے تحفظ ، برابری پر مبنی سوچ اور مشترکہ ترقی کے فروغ کے لیے باہم سیکھنے والے اچھے دوست بننا چاہیے ۔
جناب شی نے کہا کہ ترقی مشرق وسطی کے مسائل کا حل ہے۔انہوں نے فلسطین کے مسئلے کے حوالے سے دو ریاستی فارمولے اور عرب امن انیشیٹیو کی بنیاد پر امن مذاکرات کی حمایت کا اظہار کیا۔
جناب شی نے آخر میں کہا کہ چین- عرب تعاون فورم بات چیت اور تعاون کو مضبوط بنانے کے حوالے سے بہت اہم کردار ادا کر سکتا ہے۔