سی آر آئی کے ایک تبصرہ نگار نے آج اپنے ایک تبصرے میں کہا کہ امریکہ کی جانب سے شروع کردہ عالمی تجارتی جنگ سے بہت سے ممالک متاثر ہور ہے ہیں۔اس تناظر میں اس سے پسپائی اختیار کرنے والوں کو مہلک اثرات کا سامنا کرنا ہوگا۔
تبصرے میں کہا گیا ہے کہ تحفظ پسند پر مبنی اقدامات کا ردِعمل دینا لازمی ہے ۔ تاہم ردِعمل ظاہر کرنے کا مقصد تناعات کو جاری رکھنا نہیں ہے بلکہ تجارتی جنگ شروع کرنے والے کو اس کےغلط رویے کا احساس دلانا ہے تاکہ وہ اس کا احساس کرے اور معمول کے راستے پر لوٹ آ ئے۔
اس عالمی تجارتی جنگ سے کوئی بھی ملک نہیں بچ پائے گا۔اس لئے ہر ایک ملک کو اپنا واضح موقف دینا چاہیے۔ تبصرے میں مزید کہا گیا کہ تمام ممالک کو ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے تحفظ پسندی کے خلاف مشترکہ جدوجہد کرنی چاہیے۔