چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کے منفی اثرات عالمی معیشت پر مرتب ہوں گے: بنگلہ دیشی ماہر اقتصادیات

0

بنگلہ دیش کے پالیسی ریسرچ انسٹی ٹیوٹ کے صدر اور ماہر اقتصادیات ڈاکٹر احسن ایچ منصور نے حال ہی میں مقامی ذرائع ابلاغ کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ ٹرمپ انتظامیہ کی پالیسی سے عالمی معیشت کو نقصان پہنچے گا۔چین اور امریکہ کے درمیان تجارتی جنگ کے منفی اثرات عالمی معیشت کی ترقی پر مرتب ہوں گے۔انہوں نے تجزیہ کرتے ہوئے کہا کہ چین اور امریکہ دنیا کی دو سب سے بڑی معیشتیں ہیں اور ایک دوسرے کے بڑے تجارتی ساتھی بھی ہیں۔ٹیرف میں اضافہ ہونے کے بعد بین الاقوامی تجارت کی موجودہ صورتحال میں تبدیلی آئے گی۔انہوں نے کہا کہ ٹرمپ  انتظامیہ نے نہ صرف چین کے خلاف بلکہ یورپ اور کینیڈا سمیت مختلف معیشتوں کے لیے  ٹیرف میں اضافہ کیا ہے ۔اس لئے دوسری معیشتیں  اپنی اقتصادی ترقی کو برقرار رکھنے کے لئے جوابی ٹیرف بھی عائد کریں گی، جس کے نتیجے میں بین الاقوامی معیشت میں اتار چڑہاؤ نظر آئے گی۔

SHARE

LEAVE A REPLY