چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری ، چین کے صدر اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے پارٹی پر زور دیا ہے کہ نئے عہد میں کمیونسٹ پارٹی کی مضبوطی کے لیے پارٹی کی تنظیمی لائن پر عمل درآمد کریں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار تنظیمی امور کے حوالے سے منگل سے بدھ تک جاری رہنے والی ایک قومی کانفرنس کے دوران کیا۔جناب شی نے کہا کہ نئے عہد میں چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی ترقی اور بلندی کے لیے کمیونسٹ پارٹی میں اتنی جرات ہونی چاہیے کہ وہ خود اصلاحی سے ایک مضبوط جماعت بن سکے۔انہوں نے ایسے قابل اہلکاروں کی اہمیت پر زور دیا جو پارٹی سے وفادار ہوں ، اخلاقی طور پر راست باز ہوں اور ذمہ داری کا گہرائی سے احساس کرنے والے ہوں۔جناب شی نے ایسے اقدامات پر زور دیا جن کے تحت معقول ، محب وطن اور وفا شعار افراد کو راغب کیا جا سکے۔ انہوں نے مزید کہا کہ دو ہزار بارہ میں سی پی سی کی اٹھارویں قومی کانگریس کے بعد سی پی سی کی مرکزی کمیٹی نے سیاسی تعمیر کو پہلی ترجیح دی اور بین الجماعتی سیاسی ماحول میں نمایاں بہتری آئی ہے۔پارٹی کی تخلیقی صلاحیت ، متحد رکھنے کی قوت اور مقابلے کے لیے توانائی میں نمایاں مضبوطی آئی ہے جبکہ عوام کے ساتھ پارٹی روابط میں بھی بہتری ہوئی ہے۔جناب شی نے کہا کہ ان تمام کامیابیوں کے باوجود کامل فتح کے اعلان تک ایک طویل سفر طے کرنا ہے۔