روسی فیڈریشن کونسل کی چیرپرسن سے چینی صدر شی جن پھنگ کی ملاقات

0

چین کے صدر شی جن پھنگ نے چار تاریخ کو بیجنگ میں روسی فیڈریشن کونسل کی چیرپرسن  ویلینٹینا میتوی ینکو  سے ملاقات کی۔
ملاقات کے دوران، شی جن پھنگ نے روسی صدر پیوٹن کے لئے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے پچھلے ماہ چین کے شہر چھینگ داو میں ہونے والی شنگھائی تعاون تنظیم کی سمٹ کے دوران پیوٹن سے ملاقات کی۔ شی جن پھنگ انتظار کررہے ہیں کہ جنوبی افریقہ میں برکس ممالک کی سمٹ کے دوران پیوٹن سے دو بارہ ملاقات ہوگی۔ 
شی جن پھنگ نے کہا کہ چین روس تعلقات اس وقت تاریخ  کے  سب سے اچھے دور  میں  ہیں ۔ انہیں امید ہے کہ دونوں ملک انکے  اور پیوٹن کے درمیان طے شدہ اتفاق رائے کو عمل میں لانے کی بھرپور کوشش کریں گے اور مختلف شعبوں میں ٹھوس تعاون کو مزید فروغ دیں گے۔ 
ادھر  ویلینٹینا میتوی ینکو  نے کہا کہ روسی فیڈریشن کونسل روس چین تعلقات کے فروغ اور دو طرفہ قانون سازی کے اداروں کے درمیان باہمی تعاون کے فروغ کے لئے کوشش کرتی رہے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here