رواں سال جون سے چینی کرنسی آر ایم بی اور امریکی ڈالرکے درمیان شرح تبادلہ کے حوالے سے نمایاں تبدیلیاں آئی ہیں ۔امریکی ڈالر کے مقابلے میں چینی کرنسی کی شرح تبادلہ میں مسلسل کمی آرہی ہے۔جون میں یہ شرح تین اعشاریہ تین فیصد کم ہوئی ، جو انیس سو چورانوے میں چین میں غیر ملکی کرنسی مارکیٹ کے قیام کے بعد سے اب تک ایک ماہ میں ریکارڈ کی گئی سب سے بڑی کمی ہے۔گزشتہ ہفتے کے دوران امریکی ڈالر کے مقابلے میں آر ایم بی کی شرح تبادلہ میں ایک اعشاریہ نو فیصد کی کمی آئی ہے۔یہ تاریخ میں ایک ہفتے کے دوران دوسری بڑی کمی رہی ہے۔اس حوالے سے چینی مرکزی بینک کے سربراہ اور نائب سربراہ نے تین تاریخ کو کہا کہ چینی کرنسی آر ایم بی کے مناسب اور متوازن شرح تبادلہ کو مستحکم طور پر برقرار رکھا جائے گا ۔مذکورہ بیانات کے تناظر میں منڈی میں اعتماد کی فضا قائم ہوئی ہے اور چینی کرنسی کی شرح تبادلہ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔