ہانگ کانگ کی  چین میں واپسی کے بعد اکیسویں سالگرہ منانے کےحوالے سے  استقبالیے کا انعقاد

0

ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے یکم جولائی کو  ہانگ کانگ کی چین میں واپسی کے بعد اکیسویں سالگرہ کے موقع  پر   ،پرچم کشائی کی تقریب اور استقبالیے کا انعقاد کیا۔ 
یہ تقریب صبح آٹھ بجے  گولڈن بوہینیا چوک میں منعقد ہوئی۔ چین کی عوامی سیاسی مشاورتی کانفرنس کے نائب صدر دونگ جیان ہوا ، لیانگ جن اینگ، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی چیف ایگزیکٹو   کیری لیم چینگ  سمیت دو ہزار چارسو لوگوں نے تقریب میں شرکت کی۔
کیری لیم چینگ نے استقبالیے سے خطاب  کرتے ہوئے  کہا کہ گزشتہ سال کے دوران، ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کی حکومت نے ایک ملک کی بنیاد  پر عمل کرتے ہوئے اہم مسئلے سے درست طور پر نمٹا اور آئین، بنیادی قانون اور قومی سکیورٹی کو لوگوں سے  متعارف کروانے کی کوشش کی۔ اس کے ساتھ ساتھ، ہانگ کانگ نے دو نظاموں  سے فائدہ اٹھاتے ہوئے دی بیلٹ ایند روڈ کی تعمیر اور گوانگ دونگ، ہانگ کانگ اور مکاو کی تعمیر میں مثبت شرکت کی ہے ۔ 
کیری لیم چینگ نے  کہا کہ موجودہ عمدہ صورتحال کو برقرار رکھنے کے لئے مختلف حلقوں کی کوششوں اور مضبوط عزم  کی ضرورت ہے۔  وہ ہانگ کانگ خصوصی انتظامی علاقے کے مستقبل سے پرامید ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY