چین بنگلہ دیش کے ساتھ دونوں ممالک کے تعلقات کی ترقی میں نئی جان ڈالنا چاہتا ہے: وانگ ای

0

چین کے ریاستی کونسلر اور وزیر خارجہ وانگ ای نے انتیس تاریخ کو بیجنگ میں بنگلہ دیش کے وزیر خارجہ عبدالحسن محمد علی سےملاقات کے موقع پر کہا کہ چین بنگلہ دیش کے ساتھ اسٹریٹیجک مواصلات، حقیقی تعاون ،سیکورٹی تعاون ، انسانی و ثقافتی تبادلے اور عالمی رابطے سمیت پانچ پہلووں سے چین-بنگلہ دیش کے اسٹر یٹجک تعاون کے ساتھی کے طور پر تعلقات کی ترقی میں نئی جان ڈالنا چاہتا ہے۔
عبدالحسن محمد علی نے کہا کہ بنگلہ دیش چین کے ساتھ جامع تعاون کو مضبوط بنانے ، بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں مثبت شرکت کرنے ، دونوں ممالک کی ترقیاتی حکمت عملی کے ملاپ کو مضبوط بنانے اور بنگلہ دیش – چین تعلقات کے فروغ کو آگے بڑھانے میں اپنا کردار ادا کرے گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here