چینی کمیونسٹ پارٹی کی سیاسی تعمیر کو اہمیت دینا ہی اولین مقصد ہے: شی جن پھنگ

0

شنہوا نیوز کے مطابق انتیس تاریخ کی سہ پہر کو چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو نے چینی کمیونسٹ پارٹی کی سیاسی تعمیر کی مضبوطی کے حوالے سے ایک اجلاس کا انعقاد کیا۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ مارکسزم کی پیروکار سیاسی جماعت کا عظیم سیاسی خواب، بلند سیاسی ا ہداف، صاف شفاف سیاسی مزاج اور سخت سیاسی نظم و ضبط ہے اور پارٹی کی سیاسی تعمیر پر ہمیشہ  غور کرنا ہے۔
جناب شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی انیسویں قومی کانگریس میں واضع طور پر سیاسی تعمیر کا موضوع پیش کیا گیا ہے ۔چینی کمیونسٹ پارٹی کی سیاسی تعمیر پارٹی کو بہتر بنانے کی بنیاد  اور سیاسی تعمیر کو اولین حیثیت اور ترجیح دینا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here