بیلٹ اینڈ روڈ عالمی فورم کا بیجنگ میں انعقاد

0

اٹھائیس تاریخ کو بیجنگ میں ” بیلٹ اینڈ روڈ عالمی فورم 2018 “کا انعقاد کیا گیا۔ فورم میں سفارتکاروں ، تھنک ٹینکس اور ماہرین سمیت تقریباً دو سو مہمانوں نے شرکت کی۔ چین میں پاکستان کے سفیر مسعود خالد نے فورم سے کلیدی خطاب کرتے ہوئے چین کی جانب سے پیش کیے جانے والے بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹو کو بھر پور سراہا اور اسے عالمی رابطہ سازی کے فروغ  میں اہم قرار دیا۔ پاکستانی سفیر نے مذکورہ انیشیٹو سے بھرپور فائدہ اٹھانے اور ایک مشترکہ مستقبل کے حامل معاشرے کے قیام کے لیے خطے میں استحکام کی ضرورت پر زور دیا۔ انہوں نے پاکستان اور چین کی چاروں موسموں کی آزمودہ دوستی کو اجاگر کرتے ہوئے کہا کہ چین۔پاک اقتصادی راہداری کے آغاز سے دونوں ممالک کے درمیان دوستانہ تعلقات مزید مضبوط ہوئے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here