ہانگ کانگ میں دی بیلٹ اینڈ روڈ اعلیٰ سطح کے فورم کا انعقاد

0

دی بیلٹ اینڈ روڈ اعلیٰ سطح کا تیسرا فورم اٹھائیس تاریخ کو ہانگ کانگ میں منعقد ہوا۔فورم کے دوران شرکا ءنے دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو کے تناظر میں مختلف صنعتوں کے لیے نئے مواقعوں اور ہمہ گیر تعاون کے بارے میں تبادلہ خیال کیا ۔
موجودہ فورم کے دوران مجموعی طور پر دو سو بیس تعمیراتی منصوبوں کے حوالے سے سرمایہ کاری اور تعاون سےمتعلق مذاکرات کیے گئے۔ہانگ کانگ کی چیف ایگزیکٹو محترمہ لین جن یوعہ نے فورم سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی ایک نمایاں آزاد معیشت کی حیثیت سے ہانگ کانگ دی بیلٹ اینڈ روڈ کی تعمیر میں اہم کردار ادا کرئے گا۔
اطلاعات کے مطابق پچپن ممالک اور خطوں سے پانچ ہزار شخصیات نے موجودہ فورم میں شرکت کی۔ چین اور دی بیلٹ اینڈ روڈ سے وابستہ ملکوں کے اسی سے زائد سرکاری اہلکاروں ، صنعتکاروں ، تاجر نمائندوں اور متعلقہ بین الاقوامی تنظیموں کے نمائندوں نےفورم کے دوران اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here