چین کا سرحدی دفاعی وفد پاکستان اور بھارت کا دورہ کرے گا

0

چین کی وزارت دفاع کے ترجمان برائے میڈیا وو چھیان نے اٹھائیس تاریخ کو ایک رسمی پریس کانفرنس میں کہا کہ چین کا سرحدی دفاعی وفد پاکستان اور بھارت کا دورہ کرے گا۔
وو چھیان نے کہا کہ چین کےویسٹرن تھیٹر کمانڈ کے نائب کمانڈر لیوٹیننٹ جنرل لیو شاؤ وو آنے والے دنوں میں سرحدی دفاعی وفد کے ہمراہ پاکستان اور بھارت کا دورہ کریں گے۔دورے کے دوران وہ دونوں ممالک کی افواج کے سربراہان سے ملاقاتیں اوربات چیت کریں گے ۔ ترجمان نے کہا کہ ٹھیٹر کمانڈ کی سطح پر تبادلوں ،سرحد کے انتظام و کنٹرول اورسرحدی دفاعی تعاون سمیت دیگر امور پربھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
چین – بھارت افواج کے تعلقات کے حوالے سے ایک صحافی کے سوال کا جواب دیتے ہوئے وو چھیان نے کہا کہ چین بھارت کے ساتھ مل کر دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ملکوں کے رہنماؤں کے طے شدہ اتفاق رائے کو عمل میں لانے کا خواہاں ہے۔انہوں نے کہا کہ چین بھارت کے ساتھ اسٹریٹجک اعتماد کو بڑھانے ،باہمی مفادات کے تعاون کو فروغ دینےاوراختلافات پرموثر طریقے سے قابو پانے کے ساتھ ساتھ سرحدی علاقے کے استحکام کے تحفظ کے لیے کوشش کرنے پر بھی تیار ہے، تاکہ دونوں افواج کے تعلقات اچھی طرح آگے بڑھیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY