چینی کمیونسٹ پارٹی کے عالمی دوستوں کی تعداد میں اضافہ

0

یکم جولائی کو چینی کمیونسٹ پارٹی کے قیام کی 97 ویں سالگرہ منائی جائے گی ۔آٹھ کروڑ نوے لاکھ ممبران کی حامل دنیا میں سب سے بڑی پارٹی کی حیثیت سے چینی کمیونسٹ پارٹی کے غیرملکی سیاسی جماعتوں یا تنظیموں کے ساتھ تبادلے بھی بڑھ رہے ہیں۔اعدادوشمار سے ظاہر ہوا ہے کہ چینی کمیونسٹ پارٹی دنیا میں ایک سو ساٹھ ممالک یا علاقوں کی چار سو سے زائد سیاسی جماعتوں یا تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے برقرار رکھتی ہے۔
عالمی انتظام،نئے طرز کے بین الاقوامی تعلقات کی تشکیل کے پہلوؤں سے چینی کمیونسٹ پارٹی مسلسل چینی فہم و تدبر کو فروغ دے رہی ہے۔اس کے علاوہ چین کے بنی نوع انسان کے ہم نصیب معاشرے کے تصور ،دی بیلٹ اینڈ روڈ انیشیٹیو ،جامع مشاورت ،تعمیری اور مشترکہ مفادات کےچینی اصولوں کو اقوام متحدہ کے انیشیٹو زمیں شامل کیا گیا ہے ۔علاوہ ازیں چینی فارمولے بتدریج بین الاقوامی اتفاق رائے بنتے جا رہے ہیں اور انکی حمایت کرنے والے ممالک اور پارٹیوں کی تعداد میں بھی اضافہ ہو رہا ہے۔
چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے محکمہ برائے بیرونی تعلقات کے نائب سربراہ گو ایے چو نے کہا کہ چینی کمیونسٹ پارٹی نہ صرف اپنی ہم خیال سیاسی جماعتوں ،بلکہ مختلف نظریات رکھنے والی سیاسی جماعتوں کے ساتھ بھی رابطوں کو اہمیت دیتی ہے۔اسی وجہ سے پوری دنیا میں چینی کمیونسٹ پارٹی کے کافی دوست موجود ہیں۔

SHARE

LEAVE A REPLY