چینی اعلی عہدیدار نے جمعہ کے روز کہا کہ برکس ممالک کو عالمی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے تعمیری کردار ادا کرنے اور اسٹریٹجک باہمی اعتماد اور عملی تعاون کو مزید مضبوط کرنا چاہئے۔برکس ممالک کے اعلی عہدیداروں کے آٹھویں اجلاس میں چینی کمیونسٹ پارٹی کی سینٹرل کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن یانگ جئے چھی نے کہا کہ دنیا اس صدی کی بے مثال تبدیلیوں کا سامنا کر رہی ہے ۔ یانگ جئے چھی جو کہ چینی کمیونسٹ پارٹی کی مرکزی کمیٹی کے فارن آفئیر کمیشن دفتر کے ڈائریکٹر بھی ہیں، نے کہا کے برکس ممالک عالمی انتظام و انصرام ، مشترکہ ترقی کو فروغ دینے اور دنیا کے امن کے قیام کے لیے اہم کردار ادا کرتے ہیں ۔یانگ نے کہا کے برکس کو کثیر الجہتی پر قائم رہنا چاہیے اور اقوام متحدہ کے اصولوں پر قائم رہتے ہوئے تنازعات کا حل تلاش کرنا چاہیے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ برکس کو سیاسی اور سلامتی تعاون کو بڑھانا اور ابھرتی ہوئی منڈی کے ممالک کے مشترکہ مفادات کا تحفظ کرنا چاہیے۔
دریں اثنا، اجلاس کے شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ عالمی امن و استحکام اور ترقی کے لئے مثبت تعاون کے لئے برکس ممالک کو یکجہتی اور تعاون کو مزید بڑھانا چاہئے.اجلاس کے دوران، یانگ نے برکس کے دیگر ممالک کے وفود کے رہنماؤں کے ساتھ دو طرفہ بات چیت بھی کی .