چھبیس تاریخ کو انسداد منشیات کا عالمی دن منایا گیا۔ اسی روز چین کی سپریم عوامی پروکیوٹریٹ نے ملک میں انسداد منشیات کے حوالے سے ایک رپورٹ جاری کی۔
رپورٹ کے مطابق رواں سال پہلے چار ماہ کے دوران قانون نافذ کرنے والوں اداروں نے منشیات سے متعلق جرائم میں ملوث اکتیس ہزار چھ سو اناسی افراد کو گرفتار کیا ۔ اس طرح منشیات کے حوالے سے جرائم پر دباو کی شدت برقرار رہی ہے۔
منشیات سے متعلق جرائم کی نگرانی اور سرکوبی کے علاوہ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے ایسے جرائم کے پس پردہ پیشہ ور عناصر پر بھی شدید دباو ڈالا ہے۔اس ضمن میں متعدد سرکاری اہلکاروں کے بارےمیں بھی تحقیقات کی گئی ہیں ۔
اس کے علاوہ قانونی نفاز سے متعلق سرگرمیوں کی بھی مضبوط نگرانی کی گئی ہے۔پرتشدد تفتیش سمیت دیگر غیرمناسب کاروائیوں پر مکمل پابندی عائد کی گئی ہے اور قانونی نفاز کے حوالے سے طریقہ کار کو بھی کافی حد تک بہتر کیا گیا ہے۔